ممتاز قادری کو پھانسی دے کر گستاخوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی،علماء

ممتاز قادری کو پھانسی دے کر گستاخوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی،علماء

لاہور( نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام پاکستان (سینئر) کے مرکزی امیر مولانا پیر عبدالرحیم نقشبندی ، مرکزی جنرل سیکرٹری جنرل مولانا حسین احمد اعوان، مولانا اسلم صدیقی اور مفتی محمد صدیق نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ عاشق رسولؐ ممتاز قادری کو حکومت کیطرف سے پھانسی دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اب گستاخوں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے محترم ممتاز قادری کو پھانسی دیکر گستاخوں کو بے لگام کر کے کھلی چھٹی دے دی گئی۔ پیر عبدالرحیم نقشبندی اور مولانا حسین احمد اعوان نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے قائدین علامہ ابوا لخیر زبیر، سینیٹر سراج الحق، لیاقت بلوچ اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آئندہ کے لیے جس لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ہماری جماعت اور پوری قوم ان کی پشت پر ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1