مشرف کا پاکستانی سیاست میں کردا ر اہم موڑ ثابت ہو گا،فہد محمود مرزا

مشرف کا پاکستانی سیاست میں کردا ر اہم موڑ ثابت ہو گا،فہد محمود مرزا

لاہور ( جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات فہد محمود مرزا نے کہا ہے کہ سید پرویز مشرف کا کردار پاکستانی سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا اور آج جو لوگ ان کی مخالفت میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے کیچڑ اچھال رہے ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔ موجودہ حکمران اور سیاستدان اپنی عیاشیاں پوری کرنے کیلئے قوم کو کپڑے کی مانند نچوڑ رہے ہیں اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی آفس میں کارکنان کی ایک منعقدہ میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

فہد محمود مرزا نے کہا کہ 9/11 کے موقعہ پر بھارت اور اسرائیل کے پاکستان مخالف عزائم کو خاک میں ملا کر وطن عزیز کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کروانے والے ہمارے قائد سید پرویز مشرف ہی ہیں۔ دو‘ دو بار اقتدار کی کرسی حاصل کرنے والے سیاستدانوں کی خارجہ پالیسی انتہائی ناقص تھی جس کے باعث پاکستان ناکام ترین ریاستوں میں شمار ہونے والا تھا۔ پاکستان کے ڈوبتے ہوئے وقار کو بچانے کیلئے سید پرویز مشرف واحد ایسی ذات تھی جن کی مدبرانہ سیاسی سوچ کی وجہ سے وطن عزیز ایسے خوفناک بحران سے نکل کر ایک بار پھر عزم اور استقلال کے ساتھ اقوام عالم کے منظر پر نمودار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو خط غربت کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1