حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،انجینئر یاسر

حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،انجینئر یاسر

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی کسی ڈھکی چھپی نہیں رہی تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بُری طرح ناکام کر دیا گیا ہے جو عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہیں اسی طرح مہنگائی اور بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ باعث تشویش ہے غربت کی بڑھتی ہوئی شرح سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہاں کہ ایسے دگرگوں حالات میں تحریک انصاف عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1