ممتاز قادری کو پھانسی دینے کا عمل غیر شرعی ہے،علامہ ریاض شاہ

ممتاز قادری کو پھانسی دینے کا عمل غیر شرعی ہے،علامہ ریاض شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ ممتاز قادری کو پھانسی دینے کا عمل غیر شرعی ہے ایسا کر کے اسلامی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔جماعت اہلسنّت ممتاز قادری کے پھانسی کے خلاف جمعہ 4مارچ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی ۔ خطبات جمعہ میں ممتاز قادری کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کی پھانسی کے خلاف مذمتی قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی۔


۔جماعت اہلسنّت ممتازقادری کی پھانسی کے خلاف سات روزہ سوگ منائے گی ا س بات کا اعلان انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی جلسہ سے پیر نقیب الرحمن، ڈاکٹر پیر سرفراز سیفی، مفتی لیاقت علی ، علامہ رضوان انجم اور صاحبزادہ محمد عثمان غنی نے بھی خطاب کیا ۔