ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی محفوظ شہید گیریژن اور بشیر لائنز میں خصوصی آگاہی مہم

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی محفوظ شہید گیریژن اور بشیر لائنز میں خصوصی آگاہی مہم

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) اور ٹروپس فیملی ویلفیئر سینٹر کے زیر اہتمام محفوظ شہید گیریژن اور بشیر لائنز میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور 3R ) ری ڈیوس، ری یوز، ری سائیکل )کے موضوع پر خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ٹروپس فیملیز ویلفیئر سینٹر کے تعاون سے آرمی افسران کی خواتین و بچوں کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، گھریلو سطح پر کچرا اور کوڑاکرکٹ کے قابل استعمال حصوں کی مینجمنٹ پر معلومات و آگاہی دینا تھا۔

تا کہ گھروں میں پیدا ہونے والے کچرے کو سائنسی و منظم انداز میں ہینڈل کیا جا سکے اور ماحول کی صفائی ستھرائی یقینی بنائی جا سکے۔ مختلف سینٹرز میں منعقد کی جانے والی مہم معلوماتی لیکچر، عملی مظاہرے، موضوع پرمبنی ڈاکومنٹری پر مشتمل تھی۔ ڈپٹی منیجر آپریشن فوزیہ خان اور ڈپٹی منیجر پلاننگ مہوش حنیف نے ٹروپس فیملیز ویلفیئر سینٹر کے زیرانتظام چلنے والے مختلف سینٹرز پر جا کر خواتین کو لیکچر دیے اور موضوع پر تفصیلاً بریف کیا۔ ہفت روزہ مہم میں سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور، ڈپٹی منیجر عمیر خان اور اسسٹنٹ منیجر رحمان راشد نے ایل ڈبلیوایم سی کی نمائندگی کی جبکہ ٹروپس فیملی ویلفیئر سینٹر سے میجر فہد، محفوظ شہید گیریژن سے کیپٹن فوا داور بشیر لائنز سے، کیپٹن اطہر اورمیجر علی نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1