پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف کی آج نکالی جانیوالی احتجاجی ریلی مؤخر

پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف کی آج نکالی جانیوالی احتجاجی ریلی مؤخر

لاہور( جنرل رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے آج ہونے والی احتجاجی ریلی کو موخر کر دیا، مطالبات منظور نہ ہونے پر 16 مارچ کو احتجاجی ریلی اور دھرنا دیا جائے گا۔ اس بات کافیصلہ پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے گزشتہ روز گنگا رام ہسپتال میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں تمام ہسپتالوں کے عہدیدران نے شرکت کی جس صدارت صوبائی چیئرمین یوسف بلا نے کی اور اجلاس میں شامل رحمت سندھو ، چوہدری وسیم ، جاوید چوہان ، رانا وقاص ، جاوید بھٹی ، ارشد بٹ میڈیا ایڈوائزر ، راؤ ریاض ، راشد گجر و دیگر عہدیدران نے مشترکہ طور پرشرکت کی انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1