کوٹ عبدالمالک میں بھی احتجاج،مظاہرین نے ایم پی اے پیر اشر ف کا دفتر توڑدیا

کوٹ عبدالمالک میں بھی احتجاج،مظاہرین نے ایم پی اے پیر اشر ف کا دفتر توڑدیا

کوٹ عبدالمالک( نمائندہ خصوصی) ممتاز حسین قادری کی پھانسی کے خلاف ملک بھر کی طرح کوٹ عبدالمالک ، بیگم کوٹ ، شاہدرہ جی ٹی روڈ پر ہزاروں افراد کا احتجاج مشتعل افراد نے جی ٹی روڈ پر واقع ایم پی اے پیر اشرف رسول کے دفتر کو توڑ پھو ڑ دیا۔ احتجاج کے باعث ٹرانسپورٹ بندرہی۔جماعت اسلامی حلقہ 137 کے صدر علی عمران، جماعت اسلامی کے فیروزوالہ کے نائب صدر راو محمد اشرف ، مولانا محمد شریف، فرید احمد فریدی نے ممتاز احمد قادری کو دی جانے والی پھانسی کی مذمت کی ہے۔انجمن محمدیہ نعمانیہ رجسٹرڈ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ قاضی منیر احمد نعمانی ، مولانا ہارون رشید قادری، قاری محمد منشا ء قادری ، سید ولی سعید شاہ بخاری ، حافظ دولفقار احمد رضوی ، صاحب زادہ عبدالمجید حیدری ، قاری محمد علی فاروقی ،خالد قادری ، قاری غلام مرتضےٰ قادری، حافظ فضل حسین مجددی، حافظ وقاص جاوید نے مشترکہ بیان میں شہید تحفظ ناموس رسالت ﷺکیلئے محمد ممتاز حسین قادری کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1