لیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات بروقت ادا کئے جاتے ہیں،قیصر زمان

لیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات بروقت ادا کئے جاتے ہیں،قیصر زمان

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو قیصرزمان نے کہا ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔ لیسکوچیف کایہ پیغام لیسکوہیڈکوارٹرز میں رواں ماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب جوکہ ڈائریکٹرلیسکوہیڈکوارٹرثاقب جمال کی صدارت میں منعقدہوئی میں سنایاگیا۔انہوں نے ریٹائرڈملازمین کو باو قار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپر ز اورچیک دئیے۔ڈائریکٹرلیسکوہیڈکوارٹرثاقب جما ل نے ملازمین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈملازمین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔ریٹائرہونے والے ملازمین میں ا سسٹنٹ شکیل اختر،(ڈویژنل اکاؤنٹ آفیسر شیر احمد ، اختر حسین) ،ایس ایس اوII-محمداسلم خا ن ، (لائن سپرنٹنڈنٹ I- محمد بشیر،محمداشرف)،اکاؤنٹ اسسٹنٹ سید ضیغم عباس ، (لائن مین 1- محمد فیاض ، محمد نوشاد ، ر شید احمد ،اشفاق احمد ، محمد اشرف،سیدفیاض حسین ، نصیر ا حمد) ، میٹرریڈرسیف اللہ ،(لاری ڈرائیورغلام رسول ، محمد جمیل ) ،(سیکورٹی گارڈ ذکااللہ ،محمد بوٹا ) ،(اسسٹنٹ لائن مین غلام رسول ،محمدبابر)،اسسٹنٹ فورمین محمد رفیق ، نا ئب قاصدعبدالخالق شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1