عمران خان نے احتساب کمیشن میں ترمیم واپس لیکر تاریخی فیصلہ کیا،اعجاز چودھری

عمران خان نے احتساب کمیشن میں ترمیم واپس لیکر تاریخی فیصلہ کیا،اعجاز چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے احتساب کمیشن میں ہونے والی ترمیم کو واپس لے کر تاریخی فیصلہ کیا ہے جوکہ جمہوری اور انصاف پر مبنی سیاست کے لیے اہم سنگ میل ہو گا ،احتساب کمیشن میں شفافیت اور خود مختاراحتسابی عمل کو یقینی بنایا جا ئے گا اور پی ٹی آئی پہلے دن سے کڑے احتسا ب کے مواقف پر قائم ہے اور لیٹروں سے ملک وقوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ کی طرح ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک حقیقی لیڈر ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1