ممتاز قادری کی پھانسی اللہ کی ناراضگی کو دعوت دینے کے مترادف ہے،مولانا عبدالرزاق
لاہور( نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر،نائب امراء مولانا خواجہ عزیزاحمد،مولانا حافظ پیر ناصرالدین خاکوانی،مولانا اللہ وسایا ،مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی ،مولانا عبدالنعیم اور مولانا خالد عابدنے شہید اسلام ملک محمد ممتاز قادری کو پھانسی دینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی ناراضگی کو دعوت دیناہے آج تک کسی بھی بڑے سے بڑے گستاخ رسول کو بھی قانونی سزانہیں دی گئی جبکہ ایک عاشق رسول کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔
،ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ وہ گستاخان رسول جن کو عدالتوں نے مجرم قرار دے کرسزا ئے موت سنائی ہے انہیں فی الفور پھانسی کے پھندے پرلٹکایا جائے تاکہ گستاخی رسول کا ارتکاب کرے والوں کی حوصلہ شکنی ہو ۔