ناصر ٹریڈرز شاہ عالم مارکیٹ میں لکی ڈرا کوپن کی سالانہ تقریب

ناصر ٹریڈرز شاہ عالم مارکیٹ میں لکی ڈرا کوپن کی سالانہ تقریب

لاہور(پ ر)ناصر ٹریڈرز شاہ عالم مارکیٹ میں سالانہ لکی ڈرا کوپن کی تقریب تقسیم انعامات میں بائیو آملہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف ضیاء ، محمد اویس، زاہد شیخ،شاہد ضیاء ، سالک ضیاء ،ڈسٹری بیوٹر شاہ عالم مارکیٹ الحاج ریاض محمود چودھری، ناصر محمود چودھری ، انجمن تاجران لاہور کے صدر حاجی مجاہد مقصود بٹ، آفتاب احمد ررانا ، اثمار الحسن، شاہد مقصود بٹ، ایوب بٹ، ملک راشد ، شیخ مغیث، شاہد بلال، سعید مغل ودیگر نے شرکت کی، تقریب کا آغاز مرتضی کاشف نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ اس موقع پر قاری غلام رسول نے ہدیہ عقیدت پیش کیا اس موقع پر قرعہ انداری کی گئی جس میں کار ، حج ، عمرہ کے ٹکٹ، موٹر سائیکلیں، ریفریجریٹرز ، جنریٹرز، مائیکروویواون، واشنگ مشینیں، ہیٹر ، چارج ایبل پنکھوں سمیت کیش پرائز بھی تقسیم کئے گئے، اس موقع پر بائیو آملہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تقریبات ایک اچھا اقدام ہے اور کمپنی ملک بھر میں ایسی تقریبات کا اہتمام کرتی رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1