کرپشن چھپانے کیلئے نیب قوانین میں ترمیم برداشت نہیں کرینگے،سعدیہ سہیل

کرپشن چھپانے کیلئے نیب قوانین میں ترمیم برداشت نہیں کرینگے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکمرانوں کی کرپشن چھپانے کے لیے نیب قوانین میں کسی ترمیم کو قبول نہیں کرے گی۔ قومی احتساب بیورو کو ہر اعتبار سے خود مختار بنائے بغیر غیر جانبدار احتساب یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نیب سے خائف ہیں حالانکہ چیئرمین کا تقرر دونوں پارٹیوں نے مل کر کیا تھا۔ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تحریک انصاف کے سوا کسی بھی جماعت میں جمہوری نظام نہیں۔

تحریک انصاف دوسری سیاسی جماعتوں کو انتخابات کا راستہ دکھانے میں مثال قائم کر رہی ہے۔ موروثی سیاست نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لئے عوام کا استحصال کیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مزید عوام کے منافی اقدامات نہیں ہونے دے گی۔