ایل ڈی اے سی بی اے یونین کے الیکشن،5گروپ سامنے آ گئے

ایل ڈی اے سی بی اے یونین کے الیکشن،5گروپ سامنے آ گئے

لاہور(اقبال بھٹی)لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں سی بی اے (یونین)کی مدت25فروری کو ختم ہونے کے بعد5گروپ الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں آگئے جن میں ایمپلائز ویلفےئریونین، اتحاد یونین ،ایمپلائز یونین ،سٹاف یونین اور مشعل یونین شامل ہیں جیتنے والی یونین (سی بی اے)کی مدت 2سال ہوتی ہے ایمپلائز ویلفےئریونین اس سے پہلے سی بی اے(یونین)الیکشن جیتی تھی تفصیلات کے مطابق ایمپلائز ویلفےئر یونین کے جنرل سیکرٹری عقیل اکرام، صدر پرویز اقبال ہیں اتحاد یونین کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیراور صدر شاہد ملک ، ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری رشیدبیگ اور صدر ولایت خاں، سٹاف یونین کے جنرل سیکرٹری سعید کھوکھر اور صدر شاہد جمال جبکہ مشعل یونین کے جنرل سیکرٹری ظہور قادری اور صدر ملک ندیم ہیں تمام گروپ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ ہمارا گروپ حکومتی گروپ ہے اور ہر گروپ نے حکومتی عہدیداروں کے بڑے بڑے سائن بو رڈلگا رکھے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومتی عہدیدار کسی کو بھی لفٹ نہیں کروارہے ہیں حکومتی عہدیدار وں کا کہنا ہے جو بھی گروپ جیتے گا وہ حکومتی گروپ ہو گا ایل ڈی اے ملازمین کاکہنا ہے کہ یہ تمام گروپ فصلی بٹیرے ہیں اب الیکشن کے دنوں میں نظر آئیں گے پھر 2سال ان کا کہیں پتہ بھی نہیں ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1