جیلانی پارک میں جشن بہارا ں فیسٹیول جاری،شہری لطف اندوز ہوتے رہے

جیلانی پارک میں جشن بہارا ں فیسٹیول جاری،شہری لطف اندوز ہوتے رہے

لاہور ( اپنے خبر نگار سے) جیلانی پارک میں جاری جشن بہاراں فیسٹیول سے شہری چوتھے روز بھی لطف اندوز ہوتے رہے شہریوں کی بڑی تعداد نے جیلانی پارک میں لگے سٹالوں پر خریداری کی اور خاص کر کھانوں کے سٹالوں پر بڑا رش دیکھنے میں آیا اور لوگوں نے بڑے مزے سے جیلانی پارک میں بنے کھانوں کے سٹال سے طرح طرح کے کھانے کھائے اس کے علاوہ دیہاتی کلچر کو بھی اجاگر کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑی دلچسپی لی ۔ بچوں اور بڑوں نے اونٹ کی سواری میں بھی خاصی دلچسپی لی

مزید : میٹروپولیٹن 1