لوڈشیڈنگ نے ملک میں معاشی مارشل لاء لگا دیا،میاں سلیم

لوڈشیڈنگ نے ملک میں معاشی مارشل لاء لگا دیا،میاں سلیم

لاہور(کامرس رپورٹر)انجمن تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی بے تحاشہ لوڈ شیڈنگ نے ملک میں معاشی مارشل لاء لگا دیا ہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ بلوں میں بے جا ٹیکسز کی بھر مار سے بھی بجلی و گیس مہنگی ہونے کی وجہ سے چوری میں اضافہ ہوا ہے جس کا خمیازہ عام شہری ، سمال ٹریڈرز اور انڈسٹری کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں پر آٹھ قسم کے ٹیکسز وفاقی حکومت کا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے جس کا کوئی بھی معاشرہ اجازت نہیں دیتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1