معیشت مضبوط کر کے عوام کی خوشحالی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے،چودھری شاہ نواز

معیشت مضبوط کر کے عوام کی خوشحالی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے،چودھری شاہ نواز
 معیشت مضبوط کر کے عوام کی خوشحالی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے،چودھری شاہ نواز

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری شاہنواز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے عوام کو خوشحال بنانا حکومت کا اولین ایجنڈا ہے لیکن حکومت کے مخالف چند مٹھی بھر عناصر ملک و قوم کی ترقی کے عناصر ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انشاء اللہ دہشت گردوں کا جلد خاتمہ کرکے دم لیں گے۔انہوں نے کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف ملکی وسائل کو قومی امانت سمجھتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کر رہے ہیں۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ ملک بھر کے عوام کے لیے تحفہ ہے جس سے عام آدمی کو بھی با وقار اور جدید سفری سہولتیں حاصل ہو ں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1