پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو تدریسی ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو تدریسی ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا

لاہور (جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ا علامیہ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوتدریسی ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پوسٹ گریجوایٹ کورسز پا کستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز،پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹوٹ اور پنجاب یونیورسٹی کے تعاون سے ایم ڈی کارڈیالوجی، ایم ایس کارڈیک سرجری، ڈپلومہ ان کارڈیالوجی ، ایف سی پی ایس کارڈیالوجی ، ایف سی پی ایس کارڈیک سرجری، ایف سی پی ایس الیکٹروفزیلوجی ، ایف سی پی ایس انٹرونشنل کارڈیالوجی اور بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز کرائے جا رہے ہیں اس حوالے سے محکمہ صحت نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یہ ہسپتال ایک سالہ ڈپلومہ فار ایم ڈی کارڈیالوجی اینڈ سرجری کرا سکے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1