گل احمدسمر لان کے نئے مجموعہ’’والیوم ون ‘‘کی تعارفی تقریب ،معروف شوبز سٹارز کی شرکت

گل احمدسمر لان کے نئے مجموعہ’’والیوم ون ‘‘کی تعارفی تقریب ،معروف شوبز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حسن عباس زیدی

پاکستان کے پریمیم ٹیکسٹائل پاور ہاؤس گل احمد نے اپنے بہترین اور کلاسک لان کے مجموعے کو عوام تک پہنچانے کے سچے عزم کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 26فروری2016ء کو ڈالمن سٹی مال میں اپنے سمر لان کا پہلا نیا مجموعہ (والیوم ون )متعارف کرادیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں میڈیا‘ بلاگرز اور فیشن انڈسٹری کے ساتھ ساتھ خریداری کے شائقین کا ہجوم بھی موجو د تھا جو نئی متعارف کرائی گئی ورائٹی کے حصول کیلئے انتہائی بے چین نظر آئے۔گل احمد کی جانب سے موسم بہار،گرما 2016‘ میں سافٹ پیسٹل کلر اور متحرک رنگوں کا خوبصورت امتزاج پیش کیا گیا ہے ۔ گل احمد کی جانب سے پیش کئے جانے والے اس نئے مجموعے کو جدیددور کی خواتین کی پسند اورذوق کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔سمر لان کے پہلے نئے مجموعے (والیوم ون )کی افتتاحی تقریب کے ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاں اتری ہوئی تھی جن میں احسن خان‘ نیلم منیر‘ ایمان علی‘ ثنا فخر‘ ژالے سرحدی‘ شمعون عباسی‘ سنیتا مارشل‘ انجی مارشل‘ کرن خان‘ ربعیہ چوہدری اور اریبا حبیب کے علاوہ کئی قابل ذکر نام شامل ہیں جن کے استقبال کے لئے انوشے اشرف موجود تھیں۔اس موقع پر ایک فیشن شو بھی پیش کیا گیا جس میں ملک کی معروف ماڈلز صائمہ اظہر ‘ فلک شیخ‘ صائمہ ہارون‘ حمیرا اصغر‘ فائزہ اشفاق ‘ حرا اعجاز ‘ مصباح ممتاز سمیت دیگر نے گل احمد کے نئے مجموعے کو حاضرین کے سامنے پیش کرکے داد حاصل کی۔تقریب کی میزبانی کے فرائض ژالے سرحدی انجام دے رہی تھیں۔مختصر کٹس ‘انتہائی عمدہ دستکاری اور کلاسیکل خاکوں پر مشتمل گل احمد کے والیوم ون کو باقاعدہ لانچ کردیا گیا ہے جو ملک بھر کے تمام ’’آئیڈیاز‘‘اسٹوروں پر دستیاب ہے۔ایونٹ کا انعقاد کیز پروڈکشنز کی جانب سے کیا گیا تھا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -