ہزاروں گھوسٹ ملازمین فارغ کرکے لاکھوں ڈالر بچائے،نائجیرین حکومت

ہزاروں گھوسٹ ملازمین فارغ کرکے لاکھوں ڈالر بچائے،نائجیرین حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاگوس(اے پی پی) نائجیریا کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے بیس ہزار سے زیادہ گھوسٹ ملازمین کو فارغ کرکے مالیاتی بحران کی شکار معیشت کے لاکھوں ڈالر بچائے۔وزارت خزانہ کے مشیر فیسٹس اکانبی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے ملک بھر سے 20 ہزار سے زیادہ ایسے ملازمین کو فارغ کیا جو برائے نام ملازم اور گھر بیٹھ کر تنخواہیں اور دیگر سہولیات وصول کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی فراغت کے بعد فروری 2016 ء کی تنخواہوں کا بل دوہزار دو سو ترانوے ارب نائرہ (11.53 ملین ڈالر) کم ہوگیا ہے۔فیسٹس اکانبی نے کہا کہ دنیا بھر میں تیل کی کم قیمتوں کے باعث بحران کی صورتحال ہے ایسے موقع پر تنخواہوں کے حوالے سے سخت اقدامات سے ہی بجٹ کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

مزید :

عالمی منظر -