شام میں عبوری جنگ بندی کے معاہدے کی نو بار خلاف ورزی کی گئی ،روس

شام میں عبوری جنگ بندی کے معاہدے کی نو بار خلاف ورزی کی گئی ،روس

ماسکو(این این آئی)روس نے کہاہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شام میں عبوری جنگ بندی کے معاہدے کی نو بار خلاف ورزی کی گئی ہے۔صدر بشارالااسد کے حامی روس کے مطابق خلاف ورزیوں کے باوجود ملک میں جنگ بندی کا معاہدہ قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شام میں عبوری جنگ بندی کے معاہدے کی نو بار خلاف ورزی کی گئی ہے۔ خلاف ورزیوں کے باوجود ملک میں جنگ بندی کا معاہدہ قائم ہے،شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی میستورا نے کہا ہے کہ اگر جنگ بندی برقرار رہتی ہے تو امن مذاکرات 7 مارچ کو دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اس میں کوئی شک نہیں کہ (جنگ بندی کے) اس عمل کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر چھوڑی جائے گی۔اس عبوری جنگ بندی کے معاہدے میں سرکاری فوج اور سو کے قریب باغی گروپ شامل ہیں لیکن اس کا اطلاق دولت اسلامیہ اور القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ جیسی شدت پسند تنظیموں پر نہیں ہوگا۔

مزید : عالمی منظر