عوام کیلئے خوشخبری ،پٹرول ساڑھے آٹھ ،ڈیزل ساڑھے چار روپے لٹر سستا اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی مسترد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے آٹھ روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8روپے48پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 67پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 97پیسے اور ہائی اوکٹین 2روپے 98پیسے سستا کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل میں ایک روپیہ 66پیسے کی کمی کی سفارش مسترد کر دی گئی۔قیمتوں میں کمی کی منظوری وزیراعظم نے دی۔اب پٹرول کی نئی قیمت 62 روپے 77پیسے ہوگی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 71روپے62پیسے میں فروخت ہوگا۔ قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات بارہ بجے سے ہوگیا۔