حزب المجاہدین کیخلاف کارروائی کے تحت پولیس نے2سگے بھائیوں سمیت 9 گرفتار

حزب المجاہدین کیخلاف کارروائی کے تحت پولیس نے2سگے بھائیوں سمیت 9 گرفتار

سری نگر(کے پی آئی) جنوبی کشمیر کے قصبے شوپیان میں حزب المجاہدین کیخلاف کارروائی کے تحت پولیس نے2سگے بھائیوں سمیت 9سرگرم کارکنان کوگرفتار کرنے کادعوی کیا۔پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے تحت شوپیاں کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 9 ایسے افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جو حزب المجاہدین کیلئے کام کرتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان میں 2 سگے بھائی عاشق احمد بٹ اور الطاف احمد بٹ ساکنہ ہفکر کے علاوہ ذاکر احمد بٹ ، سجاد احمد ملہ ، ذبیر احمد ملہ ساکنان مالدر ، بلال احمد پرہ و ظہور احمد بٹ ساکنہ ترکہ وانگم ، فاروق احمد ٹھوکراور مختار احمد ٹھوکر ساکنان ہفکر شامل ہیں ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی سرگرمیوں پر کافی وقت سے نظر گزر رکھی جارہی تھی اور ان سبھی کی سرگرمیاں مشکوک تھیں ۔ پولیس کے ایک افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار افراد کا حزب المجاہدین کے سرگرم عسکریت پسندوں سے رابطہ تھا اور اسی بناپر انہیں پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ پوچھ تاچھ جاری ہے اور ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جاسکتی ہیں ۔

مزید : عالمی منظر