قائم علی شاہ نے باقی صوبوں کے حصے سے کراچی کیلئے پانی مانگ لیا

قائم علی شاہ نے باقی صوبوں کے حصے سے کراچی کیلئے پانی مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (خصو صی رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے مشترکہ مفادات کونسل میں کراچی میں پانی کی کمی کا معاملہ اٹھا یا انہو ں نے کہا کہ کراچی میں پورے ملک کے لوگ آباد ہیں دیگر صوبے بھی اپنے حصے میں سے پانی فراہم کریں۔ اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کوپانی کی کمی کا سامنا ہے۔ کراچی میں پورے ملک کے لوگ آباد ہیں اس لئے باقی صوبوں کے وزرائے اعلی بھی اپنے حصے میں سے پانی دیں۔ وزیراعظم نے انہیں مشورہ دیا کہ تمام وزرائے اعلی موجود ہیں ان سے بات کر لیں۔ قائم علی شاہ نے سندھ میں سب سے پہلے مردم شماری کرانے اور افغان باشندوں کو اس میں شامل نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے دو گیس کمپنیوں کو سوئی سدرن سے نکال کر سوئی ناردرن میں شامل کرنے پر احتجاج بھی کیا جس پر وزیر اعظم نے وزیر پٹرولیم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی۔ بڑے سائیں سکھر اور حیدر آباد کی الیکٹرک سپلائی کمپنیوں پر بھی برہم نظر آئے اور شکوہ کیا کہ ایک گھر کا بل جمع نہ ہو تو پورے گاؤں کا ٹرانسفارمر اتار لیا جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -