کشمیری بچوں کے بارے میں دستاویزی فلم کی نمائش بدھ کو جائیگی
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تین ماہ کی سخت محنت اور تحقیق کے بعد کشمیر کے تنازعے کے شکار بچوں کی مشکلات اور درد کو اجاگر کرنے کیلئے ایک دستاویزی فلم کی بدھ کو نمائش کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس 19منٹ دورانیہ کی دستاویزی فلم انسانی حقوق کے تمام بین الاقوامی اداروں اورمعروف فلم سازوں کو بھجوائی گی۔ یہ دستاویزی فلم حریت کانفرنس کے انسانی حقوق سیل کے سربراہ عبدالمنان بخاری نے تیار کی ہے ۔ا نہوں نے کہاہے کہ ہم نے دستاویزی فلم مکمل کر لی ہے جس میں کشمیر کے تنازعے کے شکار بچوں کی مشکلات اور انکے دکھ ،درد کو اجاگر کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فلم کی نمائش دو مارچ بروز بدھ کو کی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ ’’تنازعے کے شکار کشمیری بچے‘‘کے موضوع پر دستاویزی فلم کا مقصد ان مسائل اور مشکلا ت کو اجاگر کرنا ہے جو گزشتہ 25 برس سے تنازعے کی وجہ سے علاقے کی نوجوان نسل کو برداشت کرنی پڑی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے زمینی صورتحال جاننے کیلئے تنازعے کا شکار ہر شخص ے بات کی اورماہرین نفسیات کے انٹرویوز کئے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیرمیں بچے تنازعے کا سب 146ے بری طرح نشانہ بنے ہیں اور ہم اس دستاویزی فلم کے ذریعے اس بات کو اجاگر کرناچاہتے ہیں کہ تنازعے کے کیا اثرات کشمیری بچوں کی نفسیات پر پڑے ہیں۔