حج کرپشن کیس، وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین آئندہ سماعت پر طلب

حج کرپشن کیس، وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین آئندہ سماعت پر طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے حج کرپشن کیس میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کو طلب کر لیا ہے اور سعودی عرب میں موجود ایک گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سینٹرل ملک نذیر نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی اور وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ بلال یاسین مقدمے کے اہم گواہ ہیں جو بطور رکن قومی اسمبلی حج کرپشن کی تحقیقات کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوئے جبکہ ملزم احمد فیض کو بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے سعودی عرب میں موجود دوسرے گواہ محمد فاروق کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -