بھارتی وزیر اعظم کا نومبر میں پاکستان کے دورے کا امکان ہے ،طارق فاطمی

بھارتی وزیر اعظم کا نومبر میں پاکستان کے دورے کا امکان ہے ،طارق فاطمی

اسلام آباد(اے این این) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے رواں سال نومبر میں پاکستان کے دورے کا امکان ہے۔یہ بات وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتائی ہے ۔انھوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی اسلام آباد میں سارک اجلاس میں شرکت متوقع ہے، اسلام آباد میں منعقد ہونے والے آئندہ سارک سربراہ اجلاس کی تاریخوں کاتعین کیاجارہاہے۔ رکن ممالک کی مشاورت سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے آئندہ سارک سربراہ اجلاس کی تاریخوں کا تعین ہوگا، اجلاس آئندہ نومبر میں ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریند مودی کی اجلاس میں شرکت بھی متوقع ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اس ہفتے پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات مکمل کر لے گی بعد میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھارت کا دورہ بھی کرے گی۔

مزید : صفحہ اول