روس: کوئلے کی کان میں 3دھماکے، 36ہلاک، متعدد زخمی

روس: کوئلے کی کان میں 3دھماکے، 36ہلاک، متعدد زخمی

ماسکو(آن لائن) روس میں کوئلے کی کان میں ہونے والے تین دھماکوں کے نتیجے میں پانچ ریسکیو اہلکاروں سمیت چھتیس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق روس میں کوئلے کی ایک کان میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کے نتیجے میں 5 ریسکیو اہلکاروں سمیت 36 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کچھ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اسپتال میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی جبکہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کچھ لوگوں کو شدید زخم آئے ہیں جس کے باعث خدشہ ہے کے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا۔

مزید : عالمی منظر