کاہنہ :7سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ،ملزمان نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار

کاہنہ :7سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ،ملزمان نعش کھیتوں میں پھینک کر ...

لا ہور (خبر نگا ر )کا ہنہ کے علا قہ میں 7سا لہ بچہ کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا اور نعش کھیتو ں میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔ پو لیس نے نعش پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر تے ہو ئے تفتیش شروع کردی ہے ۔ مقتو ل کے ور ثا نے کا ہنہ پو لیس کے خلا ف زبر دست احتجا ج کیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق کا ہنہ کا رہا ئشی محمد اصغر اپنی بیو ی،2بیٹو ں اور ایک بیٹی کے سا تھ 9نمبر وارڈ میں کر ائے کے گھر میں رہتا ہے ۔پو لیس کے مطا بق محمد اصغر کا بیٹاطلحہ اصغر گزشتہ روز مسجد میں قر آن پا ک کی تعلیم حا صل کرنے گیا اورشا م کوواپس گھر نہ آ یا ۔گھر والو ں نے تشویش لاحق ہو نے پر تھا نے میں گمشد گی کی ر پو رٹ در ج کروا د ی ۔ کا ہنہ کے علا قہ5نمبرسو ئے کے کھیتو ں میں بچے کی لا ش دیکھ کر اہل علا قہ نے شو ر مچا نا شر وع کر دیا ۔کا ہنہ پو لیس کو اطلا ع دی گئی جس نے نعش کی شنا خت کے لئے اصغر کو بلا یا توشنا خت طلحہ کے نا م سے ہو ئی ۔پو لیس نے نعش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ واقعہ کے بعد مقتو ل کے ور ثا نے پو لیس کے خلا ف احتجا ج بھی کیا ۔ بعدازا ں ایس پی ما ڈ ل ٹاؤن کی جانب سے ملزما ن کو جلد پکڑ نے کی یقین د ہا نی پر احتجا ج ختم کردیا گیا ۔

مزید : علاقائی