ڈکیتی کا ملزم انویسٹی گیشن پولیس کی حراست سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گیا

ڈکیتی کا ملزم انویسٹی گیشن پولیس کی حراست سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گیا

لا ہور (خبر نگا ر ) فیکٹری ایریا میں انویسٹی گیشن پولیس کی حراست سے ڈکیتی کا ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا میں ڈکیتی کے ملزم سرفراز کو گزشتہ روز انویسٹی گیشن پولیس تفتیش کے لیے ریمانڈ پر لائی تھی۔ذرائع کے مطابق ملزم کو تفتیشی افسر نے اپنے کمرے میں بٹھا رکھا تھا جو موقع ملنے پر ہتھکڑیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید : علاقائی