برکی:باپ نے غیرت کے نام پر 18سالہ بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا :مقدمہ درج
لاہور(خبر نگا ر ) بر کی کے علاقہ میں غیرت کے نام پر با پ نے اپنی 18سالہ بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر دیا،مقتولہ کی والدہ کی مد عیت میں قتل کا مقد مہ در ج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق بر کی ماڑی گاؤں کا رہائشی رحمت مقامی علاقے میں ر نگ ساز ہے ۔ پو لیس کے مطا بق ر حمت کو 18سا لہ بیٹی کو مل کے کردا ر پرشک تھا ۔گز شتہ روز وہ گھر سے باہر گئی ہو ئی تھی، دیر سے آ نے پر دونوں باپ بیٹی میں جھگڑا ہو گیا جس پر رحمت نے طیش میں آ کر گلی میں ہی فائرنگ کر کے کو مل کو زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا، زخمی کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کیا گیا جہا ں ڈا کٹروں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ پو لیس نے نعش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ایس ایچ او بر کی نے بتا یا کہ مقتولہ کی والدہ عذرابی بی کی مدعیت میں مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والد نے غیرت کے نا م پر قتل کیا ہے، جلد ملزم کو گر فتار کر لیا جائے گا ۔