پنجاب :638ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق ،549شدید زخمی ہو گئے

پنجاب :638ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق ،549شدید زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (خبر نگا ر ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز638ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 549 افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ224افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران8افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 267 ڈرائیورز،20کم عمرڈرائیور، 392 مسافراور127پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ133ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت129 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد62حادثات میں83متاثرین کے ساتھ دوسرے اور رحیم یار خان 35 حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل781متاثرین میں 597مرد اور184خواتین شامل ہیں ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں540موٹر سائیکلز،76آٹو رکشے،68موٹر کاریں،48مسافربسیں،13ٹرک اور61دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -