موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس کے مختلف سکولوں کے دورے

موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس کے مختلف سکولوں کے دورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘ دہلی گیٹ‘ لاہور‘روشنی ماڈل ہائی سکول‘ فار گرلز‘ تاج پورہ سکیم‘ لاہور‘گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ سعدی پارک‘ مزنگ لاہور‘گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ چوہدری کالونی‘ اچھرہ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ گورونانک پورہ‘ اچھرہ‘لاہور‘ایشیاء الباری سیکنڈری سکول‘ قلعہ گوجر سنگھ‘لاہورکا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد563تھی ۔