ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لئے سپیشل روڈ سیفٹی مہم کا آغاز

ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لئے سپیشل روڈ سیفٹی مہم کا آغاز

لاہور(کرائم رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس این فا ئیو سنٹر ل زون نے انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس کے احکامات پر گاڑیوں کی پچھلی خراب لائٹس کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لیے سپیشل روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کیاہے جس میں خصوصی طور پر ہیوی ٹرانسپورٹ گا ڑیوں کی خراب ٹیل لائٹ اور لائٹوں کے درست استعمال بریفنگ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کی خصوصی ہدایات پر روڈ سیفٹی کے اقدامات پر عمل درآمد کرنے اور گاڑیوں کی پچھلی خراب لائٹس کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے سپیشل بریفنگ و ایجوکیشن مہم چلائی گئی ہے جس میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران خراب ٹیل لائٹس اور ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑ یوں کی پچھلی لائٹس درست نہ ہونے پر بریفنگ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی کریں گے ۔کیونکہ عام طور پر ٹرک اور ٹرالروں کے کی پچھلی لائٹس مناسب نہ ہونے سے پچھلی لائٹس کا مقصد ختم ہوجاتا ہے اور اکثر حادثات لائٹس درست نہ ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے پٹرولنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ گاڑی کی پچھلی لائٹس کی اہمیت اور افادیت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے افسران زیادہ سے زیادہ روڈ یوزرز کو بریفنگ ایجوکیشن فراہم کریں۔ اس سلسلے میں ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں، ٹرک اور ٹریلروں کے ڈرائیور ز کو بریفنگ ایجوکیشن کے لیے سنٹرل زون کی موبائل ایجوکیشن یونٹ مختلف اڈا جات پر جاکر ٹیل لائٹس کی افادیت اور اس کے درست نہ ہونے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی آگاہی کے لیے خصوصی ایجوکیشن فراہم کر رہی ہے ۔

مزید : علاقائی