بینکنگ کورٹ کے ریکارڈ روم میں پرُاسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی
لا ہور (خبر نگا ر ) بینکنگ کورٹ کے ریکارڈ روم میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری قابو پالیا گیا۔ بینکنگ کورٹ کے ریکارڈ روم میں پیر کی شام اچانک پر اسرار آگ بھڑک اٹھی۔ بینکنگ کورٹ انتظامیہ کی جانب سے ڈبل ون ڈبل ٹو پر کال کی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ طارق افتخار بینکنگ کورٹ پہنچ گئے اور وقوعہ کا جائزہ لیا۔انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کے نقصان سے آگاہ نہیں کیا گیا۔