مفتی محمد تقی کا دور جامعہ اشرفیہ ،مولانا حافظ فضل الرحیم ،حافظ اسعد عبیدو دیگر اساتذہ سے ملاقات

مفتی محمد تقی کا دور جامعہ اشرفیہ ،مولانا حافظ فضل الرحیم ،حافظ اسعد عبیدو ...

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) ملک کے نامور عالم دین شیخ الاسلام جسٹس (ر) مفتی محمد تقی عثمانی نے گذشتہ روز جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کرتے ہوئے جامعہ اشرفیہ کے نائب مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم ،حافظ اسعد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری اور دیگر اساتذہ و علماء سے ملاقات کی اس موقعہ پر انہوں نے جامعہ اشرفیہ کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس میں امن و سلامتی کا درس دیا جاتا ہے مسلمانوں ، غیر مسلموں حتی کہ جانورں تک کے حقوق کے بارے میں اگاہ کیا جاتا ہے ، دینی مدارس اسلام کے قلعے اور ہدایت کے سرچشمے جہاں حضور ﷺ کی یہ حدیث پڑھائی جاتی ہے کہ زمین والوں پر تم رحم کرو آسمان والا (اللہ تعالیٰ) تم پر رحم کرے گاانہوں نے کہا کہ اگر اسلامی تعلیمات پرصحیح طریقہ سے عمل کیا جائے تو ہر طرف امن و سلامتی نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام کے حقیقی پیغامِ امن کو عام کرنے کی ضرورت ہے اس موقعہ پرمولانا زبیر حسن، مولانا مفتی احمد علی، مولانا احمد عمر، مولانا ناظم اشرف، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا محمد عمران بھٹی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی سمیت دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4