مسلم لیگ( ن )کی حکومت نے ناقص پالیسیوں کی انتہاکر دی ،میاں ایوب

مسلم لیگ( ن )کی حکومت نے ناقص پالیسیوں کی انتہاکر دی ،میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کی حکومت نے ناقص پالیسیوں کی انتہاکر دی ہے 200 ارب روپے قرض لے کر اورنج لائن ٹرین بنائی جا رہی ہے ملکی تاریخ میں پاکستان میں ہی تیار کیا جانیوالا یوریا درآمد شدہ یوریا سے 250 روپے مہنگا بیچ کر کسانوں کو 30 ارب کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے وفاقی حکومت گیس، بجلی اور ڈیزل پر اضافی ٹیکس لگا کر عوام پر ظلم کررہی ہے۔

۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف قرض لیکر آئندہ نسلیں گروی رکھ رہے ہیں تو دوسری طرف کرپشن اور ٹیکس چوری کرکے اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل کیے جارہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4