شہر یو ں کو تشد د کا نشانہ بنانے والے افسران واہلکا ران میں سے کسی کو بھی حولا ت میں بند نہ کیاگیا

شہر یو ں کو تشد د کا نشانہ بنانے والے افسران واہلکا ران میں سے کسی کو بھی حولا ...

لا ہور (خبر نگا ر ) شفیق آ با د کے علاقہ میں شہر یو ں کوبغیر مقد مے کے تشد د کا نشانہ بنا نے پر معطل ایس ایچ او ، انچار ج انویسٹی گیشن سمیت 6اہلکا رو ں کے خلا ف مقد مہ در ج کرلیا گیا لیکن کسی ایک بھی پو لیس اہلکا ر کو حولا ت میں بند نہ کیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تشدد کا واقعہ اعلیٰ پولیس افسران کے نوٹس میں آیا تو انھوں نے ایس ایچ او شاہد گجر،انچارج انویسٹی گیشن طارق پرویز،سب انسپکٹر عبدالجبار،اسسٹنٹ سب انسپکٹر افضل اور 2 کانسٹیبلوں کو معطل کر دیا اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیالیکن مقد مہ در ج ہو نے کے با وجو د بھی پیٹی بھا ئیو ں نے ایس ایچ او انچا ر ج انویسٹی گیشن سمیت 6اہلکا رو ں میں سے کسی ایک کو بھی حولا ت میں بند نہ کیا ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شاہد گجر سمیت انچا ر ج انویسٹی گیشن طا رق پر ویز نے عبور ی ضما نت کروا ر کھی ہے ۔ اس حوالے سے سی سی پی او لا ہور نے موقف د ینے سے اجتناب کیا ۔

مزید : علاقائی