ہربنس پورہ:پر اسرار طور پر زخمی خاتون کا معاملہ مزید الجھ گیا ،تیزاب کی تصدیق نہ ہو سکی ،کالے جادو کا چکر

ہربنس پورہ:پر اسرار طور پر زخمی خاتون کا معاملہ مزید الجھ گیا ،تیزاب کی ...

لاہور(وقائع نگار)ہربنس پورہ میں پْراسرار طور پر زخمی ہونے والی خاتون کا معاملہ مزید اْلجھ گیا، میڈیکل رپورٹ میں آمنہ کی گردن پر تیزاب گرنے کی تصدیق نہ ہوسکی، متاثرہ لڑکی نے زخموں کو کالا جادو قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق کرسچن کالونی سلامت پورہ کی 23سالہ آمنہ ؂دو روز قبل رات گئے پْراسرار طور پر زخمی ہوگئی تھی۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے آمنہ کی گردن پر تیزاب گرنے کی نفی کردی۔ ڈی ایس پی باغبانپورہ سرکل میاں لیاقت کا کہنا ہے کہ اصل حقائق تک پہنچنے کیلئے آمنہ کے مزید ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ دوسری طرف متاثرہ لڑکی اور اہل خانہ نے باؤ نامی ہمسائے پر کالے جادو کے ذریعے آمنہ کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ لڑکی کے بھائی کاشف نے بتایا کہ باؤ کے ساتھ چند روز قبل اْن کا جھگڑا ہوا تھا، جس کا غصہ اْس نے آمنہ کو زخمی کرکے نکالا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق معاملہ نہایت الجھ گیا ہے اور اس حوالے سے اہل علاقہ کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں تاکہ اصل حقائق تک پہنچا جا سکے دوسری جانب آمنہ کی حالت ہسپتال میں خطرے سے باہربتائی جاتی ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت میں لگاتار بہتری آ رہی ہے ۔

مزید : علاقائی