صوبائی دارالحکومت ،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا
لا ہور (خبر نگا ر ) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیا-تفصیلا ت کے مطابق ڈ یفنس بی کے علاقہ میں ممتاز علی مرزا کے گھر سے چو ر 50لا کھ ما لیت کے زیورات اور نقد ی لے اُڑے ،اچھرہ میں تین ڈاکوؤں نے منیر احمد کے گھرسے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ 90ہزار اور شالیمار میں محمود شیخ کے گھر سے دوڈاکوؤں نے 5لاکھ 65ہزار کی نقدی اورزیورات لوٹ لئے جبکہ فیکٹری ایریامیں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر ریحان سے مو ٹرسائیکل، اخترسے دس ہزار،ریاض سے تین ہزار، کامران سے پانچ ہزار افتخار اور اسکی فیملی سے نقدی اورزیورات لوٹ لئے ۔ ڈاکوؤں نے لوئرمال میں معصوم سے تین لاکھ،اسلام پو رہ میں فاخراور دودوستوں سے دولاکھ 30ہزار،ٹاؤن شپ میں زین سے ڈیڑھ لاکھ،نواب ٹاؤن میں عثمان سے 75ہزار، شادباغ میں عمران سے 45ہزارکی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں۔ ستوکتلہ میں عثمان کے گھر سے چور 20لاکھ،ڈیفنس اے میں شہریار کے گھر سے 18لاکھ کی نقدی اور 45تولے زیورات چوری کر کے لے گئے ۔علاوہ ازیں کاہنہ میں وقاص،فیصل ٹاؤن میں لیاقت ،باغبانپورہ میں ندیم،چوہنگ میں عامر،سندر میں امجد،سبزہ زار میں اویس ،مسلم ٹاؤن میں خالق،مغل پو رہ میں مدثر،لوئرمال میں طاہر،اسلام پو رہ میں آفتاب کی مو ٹرسائیکلیں اور غالب مارکیٹ میں عمران،مصطفی ٹاؤن میں عابد،ساندہ میں شہزاداور سمن آباد میں عمر کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔