گوجرانولہ :پتنگ بازوں کیخلافکریک ڈاؤن، 519 افرادگرفتار

گوجرانولہ :پتنگ بازوں کیخلافکریک ڈاؤن، 519 افرادگرفتار

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر محمدطاہر کی ہدایت پر گوجرانوالہ ریجن پولیس نے پتنگ بازوں، پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے اور بنانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گزشتہ 2ماہ کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ریجن بھر سے 519ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں پتنگ بازی کاسامان برآمد کیا ہے ۔برآمدہ سامان میں 7308 پتنگیں ، 772ڈور یں شامل ہے ۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد طاہرنے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے ۔کسی شخص کو اس امر کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اس خطرناک کھیل سے معصوم جانوں سے کھیلے ۔ان غیر قانونی اقدامات کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے۔

آر پی اونے سی پی او اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھیں اور اس سے متعلقہ سامان رکھنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کسی قسم کی رورعایت کو ملحوظ خاطر نہ لائیں

۔انہوں نے سختی سے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقے میں پتنگ بازی اور اس سے متعلقہ سامان کے فروخت کی شکایت ملی تو اس علاقہ کے ایس ڈی پی او/ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ریجنل پولیس آفیسر محمدطاہر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپناقومی فریضہ ادا کرتے ہوئے اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں اور اس ضمن میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے ۔

مزید : علاقائی