تیزرفتارٹیوٹانے موٹرسائیکل سوار پولیس کانسٹیبل کوکچل دیا

تیزرفتارٹیوٹانے موٹرسائیکل سوار پولیس کانسٹیبل کوکچل دیا

نارنگ منڈی (نامہ نگار)نیوکالاخطائی روڈپر سدھانوالی کے قریب تیزرفتارٹیوٹانے موٹرسائیکل سوار پولیس کانسٹیبل راشد محمود کوکچل دیاجوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ ایک کارنے دوموٹرسائیکل سواروں عاشق اوربلا کوسائیڈمارکر شدیدزخمی کردیابتایاجاتاہے کہ نواحی سرحدی گاؤں مقبول پورمیانی کا 25سالہ نوجوان راشدمحمودلاہور ڈی آئی جی آفس میں بطور کانسٹیبل تعینات تھاحسب معمول موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پرجارہاتھا کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹیوٹانے اسے بری طرح کچل دیا اوروہ طبی امداد ملنے سے قبل سڑک پرتڑپ تڑپ کردم توڑگیامتوفی ایک بچے کاباپ تھابیوہ اپنے خاوندکی اچانک موت کاصدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے حواس کھوبیٹھی۔

مزید : علاقائی