حکمران قومی ادارے تحفے کے طور پر اپنے من پسند لوگوں کو دینا چاہتے ہیں ،سجاد بلوچ

حکمران قومی ادارے تحفے کے طور پر اپنے من پسند لوگوں کو دینا چاہتے ہیں ،سجاد ...

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے آرگنائزر سجاد بلوچ نے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ سے آئے ہوئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوداگر حکمرانوں کو ملک کے کسی بھی قومی ادارے کا سودا نہیں کرنے دیں گے حکمران قومی اداروں کو تحفے کے طور پر اپنے من پسند لوگوں کو دینا چاہتے ہیں جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ،مزدوروں کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا کسی بھی مزدور کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے کرپٹ حکمرانوں کو ان کی کرپشن لے ڈوبے گی مزدور دشمن حکومت اب زیادہ دیر حکمران نہیں رہ سکیں گے غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے والے حکمران اپنی کرپشن چھپانے کے لئے قومی اداروں کو اپنے من پسند لوگوں کو فروخت کرنا چاہتے ہیں جو کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی صنعت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے ۔

،لوگ بیروز گار ہو رہے ہیں غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ اپنے بچے فروخت کررہے ہیں لوگوں کو خود کشیاں کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4