گوجرانوالہ: مسافروں کو نشہ آور چیز پلا کرلوٹنے والا مینا گروہ گرفتار

گوجرانوالہ: مسافروں کو نشہ آور چیز پلا کرلوٹنے والا مینا گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے احکامات کے پیش نظر ایس پی سٹی طاہر مقصود چھینہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن انسپکٹر عامر شاہین گوندل اور انچارچ چوکی لاری اڈہ سب انسپکٹر نعمان بٹرکی قیادت میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مسافروں کو نشہ آور چیزپلا کر لوٹنے والے امین عرف مینا گروہ کے پانچ ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی، 4موبائل فونز اور 4پسٹل برآمد کئے ہیں۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں امین عرف مینا( سرغنہ )محمد وقاص، علی اکبر ، عبدالستارساکنان شیخوپورہ، محسن شہزاد سکنہ قصور شامل ہیں ۔


امین عرف مینا گینگ کی گرفتار ی کے لئے سی پی او نے ایس پی سٹی طاہر مقصود چھینہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن انسپکٹر عامر شاہین گوندل اور سب انسپکٹر نعمان بٹر کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ا نہیں امین عرف مینا گینگ کے ملزمان کی گرفتار ی کا ٹاسک دیا۔تشکیل دی گئی ٹیم نے علاقے میں مخبری کو نیٹ ورک کو توسیع دی اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور سائنٹیفک آلات کو بروئے کار لاتے ہوئے سی آر او کے ریکارڈ سے مدد لی اور گینگ کے ارکان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ملزمان نے دوران ابتدائی تفتیش انکشاف کیا کہ وہ رہزنی کی وارداتوں کے علاوہ لاری اڈہ سے دوسرے شہروں کو جانے والے مسافروں کو نشہ �آور چیز کھلا، پلا کر انہیں بے ہوش کر لیتے اورمر د و خواتین سے طلائی زیورات ،نقدی اور قیمتی ا شیاء چھین کر فرار ہو جاتے ۔ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے ۔ میناگینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے مینا گینگ کی گرفتاری پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر اور ایس پی سٹی طاہر مقصود چھینہ نے اعلیٰ کارکردگی پر انسپکٹرعامر شاہین گوندل ، چوکی انچارج سب انسپکٹر نعمان بٹر اوران کی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -