حافظ آباد: مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق ،2 شدید زخمی

حافظ آباد: مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق ،2 شدید زخمی

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محلہ بہاولپورہ حافظ آباد کے رہائشی محمد الیاس ولد محمد علی اور محمد عباس ولد منظور احمد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر حافظ آباد سے جلالپور جارہے تھے کہ سندھواں تارڑ کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے۔جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسرا حادثہ گوجرانوالہ روڈ پر شاہ جمال کے قریب پیش آیا ۔جہاں ایک ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری ۔جس کے نتیجہ میں ایک شخص گلزار موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر دو افراد کلیم اور محمد شوکت شدید زخمی ہوگئے۔

مزید : علاقائی