رکشہ ڈرائیورکے قتل کا مقدمہ مجرم کو سزائے موت

رکشہ ڈرائیورکے قتل کا مقدمہ مجرم کو سزائے موت

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمن بودلہ نے ہنجروال سے رکشہ ڈرائیور بھولا کو اغوا کرکے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم شیربہادر کو جرم ثابت ہونے پر قتل کے الزام میں سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اغوا ء کرنے کے مقدمہ میں اسے 10،10سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔مجرم کے خلاف تھانہ ہنجروال پولیس نے 2012ء میں مقدمہ درج کرکے چالان پیش کررکھا تھا، مجرم پر الزام تھا کہ اس نے بھولا سے رکشہ کرائے پر لیا اوراس کوقتل کرکے اس کی لاش دفن کردی۔

ہنجروال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا بعد میں مقتول کی لاش برآمد کرلی۔چالان آنے پر عدالت میں باقاعدگی سے سماعت ہوئی جس پر عدالت نے گزشتہ روز مذکورہ بالا سزاؤں کا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4