تاجر برادری رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے استفادہ کرے،سردار اظہر سلطان

تاجر برادری رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے استفادہ کرے،سردار اظہر سلطان

لاہور(کامرس رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر و لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سردار اظہر سلطان نے کہا ہے کہ تاجر برادری رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے استفادہ حاصل کرے۔یہ ایک اچھی سکیم ہے جس کے ذریعے ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ۔ سردار اظہر نے کہا کہ اس وقت ملک کو کئی طرح کے مسائل اور چیلنجیز کا سامنا ہے ، ملک کو قوم کو غربت ، مہنگائی ،بیروزگار، توانائی کا بحران، معاشی بحران ، دہشت گردی ،لاء اینڈ آرڈر سمیت دیگر کئی مسائل کے باعث عوام کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔

ان تمام مسائل سے نکلنے اور ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر ہمیں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4