پنجا ب یونیورسٹی میں تعزیتی اجلاس

پنجا ب یونیورسٹی میں تعزیتی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام عظیم ماہر ریاضیات اور شعبہ کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ، چیئرمین شعبہ ریاضی پروفیسر ڈاکٹرمحمد شریف، ڈاکٹر عبد المجید کے فیملی ممبران، ریاضی دان، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔


اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے ڈاکٹر عبدالمجید کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان جانب کی سے اساتذہ کیلئے مصطفی ٹاؤن کی زمین کیلئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔

ڈاکٹر محمد شریف نے کہاکہ شعبہ کی ترقی کیلئے ڈاکٹر عبدالمجید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر مجید (مرحوم ) کے صاحبزادے شاہد مجید نے کہا ان کے والد محترم نہ صرف فیملی کے ساتھ بلکہ ہر کسی کے ساتھ شفقت کا برتاؤ کرتے تھے۔ تقریب میں موجود ڈاکٹر مجید کے ساتھیوں نے ان کے ساتھ گزرے خوشگوار لمحات بیان کئے۔