ہم علامہ سید ساجدعلی نقوی کی قیادت میں متحد ہیں،علامہ سید سبطین

ہم علامہ سید ساجدعلی نقوی کی قیادت میں متحد ہیں،علامہ سید سبطین

لاہور(نمائندہ خصوصی) شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ کراچی میں علما و ذاکرین کانفرنس نے ثابت کردیا ہے پاکستان کے شیعیان قائدملت جعفریہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کی قیادت میں متحد ہیں۔

ایساہی کانفرنس لاہور میں بھی منعقد کی جائے گی۔جس کی تفصیلات صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں طے کی جائیں گی۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ سندھ کی کانفرنس دینی اور تنظیمی فعالیت کا مظہر تھی، جس میں صوبے بھر سے علما اور ذاکرین نے شیعہ علما کونسل کے پرچم کے نیچے جمع ہوکر قومی وحدت اور اتحاد کا پیغام دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4