یف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرے، عامر قدیر

یف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرے، عامر قدیر
یف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرے، عامر قدیر

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سابق سیکرٹری جنرل عامر قدیر نے کہا ہے کہ بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے مسئلے اور ایف بی آر کے آئرس سسٹم کی خرابی کی وجہ سے لوگ اپنی ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواسکے۔اس لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سابق صدور ذوالفقار خان، قاری حبیب الرحمن زبیری، محمد نعمان یحیٰ، علی احسن رانا ودیگر موجود تھے۔ عامر قدیر نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو زمینی حقائق اور اس حقیقت کا اچھی طرح ادراک ہونا چاہیے کہ ٹیکس گزاروں کو سہولیات دئیے بغیر ٹیکس اہداف پورے کرناممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام کی وجہ سے معیشت کو سنگین مسائل درپیش ہیں۔

جنہیں بروقت حل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں پالیسیاں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر نافذ نہیں کی جاتیں لیکن ہمارے ملک میں حالات اس کے برعکس ہیں۔ عامر قدیر نے کہا کہ ٹیکسوں کے نظام میں خامیوں کو دور کیے بغیر صورتحال بہتر بنانا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا کہ وہ تب تک ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرے جب تک آئرس سسٹم اور ایف بی آر کی آن خدمات بہتر نہیں ہوجاتیں۔ انہوں نے حکومت پر مزید زور دیا کہ وہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں موجود خامیاں دور کرے تاکہ اسے تاجر دوست بنایا جاسکے، ایمنسٹی سکیم میں بہت سی پیچیدگیاں اور ابہامات موجود ہیں جن کی وجہ سے یہ فائدہ دینے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4