غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے کے جرم میں دو بھائیوں کو سزائے موت کا حکم

غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے کے جرم میں دو بھائیوں کو سزائے موت ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد نوید اقبال نے غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوچ 2بھائیوں ذیشان اور احسن کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور10،10لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔عدالت میں یکی گیٹ پولیس نے صفیہ بی بی اور اس کیشوہر شفیق اکرام کو قتل کرنے کے جرم میں ملزمان ذیشان اور محمد احسن کا چالان پیش کررکھا تھا۔

چالان کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی بہن صفیہ بی بی کی طرف سے گھر والوں کی مرضی کے بغیر شفیق اکرام سے شادی کرنے پر دونوں کو گھر بہانے سے کھانے پر بلانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا،عدالت نے گزشتہ روز وکلاء و فریقین کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو سزائے موت اور 10،10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا کا حکم سنا یا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4